وائیٹ ہاؤس پر سی این این کا مقدمہ

واشنگٹن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم اکاوسٹا کا وائیٹ ہاؤس صحافتی کارڈ معطل کرنے پر صدر ٹرمپ اور وائیٹ ہاؤس کے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سی این این کے صحافی جم اکاوسٹا کے پوچھے گئے سوالات پر برہمی ظاہر کی تھی۔ صحافی نے امریکی امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر سخت سوالات کئے تھے۔ ٹرمپ نے صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور وائیٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔