وائٹ ہاوس نے کچھ میڈیا تنظیموں پر پابندی لگادی

واشنگٹن:امریکہ میں وائٹ ہاوس نے عوامی طور ھر اس کی تنقید کرنے سے ناراض ہوکر کچھ میڈیا تنظیموں پر پریس کانفرنس میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے۔

وائٹ ہاوس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان شان اسپائسر کی پریس کانفرنس میں بی بی سی ‘ دی نیو یارک ٹائمزاور سی این این جیسے اداروں کے صحافیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں اندر نہیں جانے دیاگیا

۔تاہم صحافیوں کو پریس کانفرنس میں شرکت پر پابندی کے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں رائٹرس سمیت جملہ دس میڈیا تنظیموں کو شرکت کی اجازت دی گئی