نیٹ کے نتائج پر ہائی کورٹ نے لگائی روک

حیدرآباد:مدراس ہائی کور ٹ کی مدروائی بنچ نے این ای ای ٹی نتائج کے اعلان پر روک لگادی جو 8جون کو جاری ہونے والے تھے۔ عدالت نے 7مئی کو عبوری توقف جاری کیاتھا جب سے ہی الزامات لگائے جارہے ہیں کہ دیگر زبانوں میں دئے گئے سوالات مختلف تھے۔

ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ کاالزام ہے کہ تمام ریاستوں میں علیحدہ زبانوں میں دئے گئے سوالات مختلف تھے اور کچھ ریاستوں میں سوالا ت آسان بھی تھے۔

ہائی کورٹ نے میڈیکل کونسل آف انڈیا‘ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن‘ یونین منسٹری آف ہلت کو ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے جوابی حلف نامہ پیر کے روز تک داخل کو کہا ۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مذکورہ ٹسٹ سی بی ایس سی منعقد کرتا ہے تاکہ سارے ملک میں اسٹوڈنٹس کو انڈرگریجویٹ میڈیکل اور ڈینڈل کورسس میں داخلہ دیاجاسکے۔