نیٹ انٹرنس کے نتائج کی اجرائی

تلنگانہ سے 33,000 امیدوار کامیاب ، ایم بی بی ایس میں داخلے
حیدرآباد۔ 6 جون (سیاست نیوز) ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے آل انڈیا میڈیکل انٹرنس نیٹ NEET کے نتائج این ٹی اے نے 5 جون کو جاری کردیا ہے جس میں ملک بھر سے 15 لاکھ 19 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروایا اور کامیاب قرار دیا ہے۔ 92.85% امیدواروں نے عام زمرہ میں 134 اور بی سی زمرہ میں 107 نشانات پر کٹ آف دیا گیا جو سال گزشتہ کے مقابل زیادہ نشانات بھی تلنگانہ سے 48,996 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی اور 33,044 امیدوار قرار دیا اور ٹاپ 50 رینک میں مادھوری ریڈی نے 695 نشانات ریاست میں پہلا مقام اور ملک بھر میں 16 واں مقام حاصل کیا۔ اسریٰ قریشی جن کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے، 690 نشانات کے ساتھ ملک بھر میں 16 واں رینک حاصل کیا۔ ادارۂ سیاست کے تحت نیٹ کی کونسلنگ سے ہر سال سینکڑوں امیدوار استفادہ کرتے ہیں۔ اس سال تلنگانہ میں 234 میڈیکل نشستوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ مسلم طلبہ گورنمنٹ، نان مائناریٹی اور مائناریٹی کالجس میں A زمرہ میں فری سیٹ 450 طلبہ کو آسانی سے مل جاتی ہے۔ 4 مسلم مائناریٹی میڈیکل کالجس میں 330 نشستیں اے زمرہ میں ہیں۔ نیٹ کے آل انڈیا رینک کے بعد اندرون ایک ہفتہ اسٹیٹ رینک دیا جائے گا پھر مائناریٹی رینک آئے گا۔ شخصی کونسلنگ اور رہنمائی کیلئے ایم اے حمید سے محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر، عابڈز پر 3 بجے سہ پہر تا 7 بجے شام ربط کرسکتے ہیں۔