نیوماڈل اسکول میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے خصوصی پروگرام

حیدرآباد۔2نومبر ( سیاست نیوز) گیمس اور اسپورٹس تعلیمی ادارہ میںایک اہم حصہ ہیں ۔ اسکولی نظام الاواقات میںجہاں فزیکل ٹریننگ کا پی ٹی پیریڈ ہوتا ہے وہیں پر محتلف انڈور اور آوٹ ڈور گیمس کیلئے کھلاڑیوں کو اسکولی سطح سے تیار کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ جناب خلیل الرحمن سکریٹری / پرنسپل نیوماڈل ہائی اسکول کے زیرنگرانی ایک خصوصی پروگرام ان کے اسکول واقع دودھ باؤلی حیدرآباد میںرکھا گیا ہے جس میںطالب علم کی کھیل کود کی صلاحیت کو جانچتے ہوئے اس کو فروغ دینے کا منصوبہ ہے ۔ اس میں انڈور گیمس ‘ آوٹ ڈور گیمس اور اتھیلیٹک شعبہ کیلئے انڈر 12اور انڈر 16 ‘ انڈر 15تا 16سال تک کے کھلاڑیوں ‘ لڑکے اور لڑکیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ان کی اس شعبہ میں خصوصی تیاری کروائی جارہی ہے ۔