نیوز لینڈ کی وزیراعظم جاکینڈا ارڈیرن کے نومولود کا دنیا کے لیڈروں میں شمار

نیوز لینڈ کی وزیراعظم جاکینڈاارڈیرن نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں اپنی پہلی تقریر کی اور اس کے ساتھ پہلی مرتبہ انہوں نے یواین میں اپنی نومولود کو بھی ساتھ لایاتھا۔

پیرکے روزاقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے فوری بعد مس ارڈیرن اپنی بیٹی ناوی ٹی اروہا کے ساتھ کھیل رہی تھیں۔ جب وہ خطاب کررہی تھیں تو اس نے ساتھی کلارک گریفورڈ ناوی کو سنبھال رہے تھے۔مس ارڈیران پہلی منتخب لیڈر ہیں جس نے اپنی معیاد کے دوران بیٹی کو جنم دیا ہے۔

انہو ں نے نلسن منڈیلا پیس سمٹ میں اپنی پہلی تقریر کی جس میں انہوں نے ساوتھ افریقی لیڈر کے ان کے ملک پر’’پڑنے والے اثرات‘‘ کا بھی ذکر کیا۔این زیڈ نیوز ہب کے مطابق مس ارڈیرن نے کہاکہ ’’ نیوا نیوز لینڈ میں زیادہ تر میرے قریب ہی رہتی ہے‘‘۔

جب اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم شریک تھیں اس وقت مسٹر گے فورڈ نومولو د کو اپنے گود میں تھامے ہوئے تھے ‘ اور نولومود کے گلے میں ائی ڈی کارڈ بھی لٹکا ہوا تھا۔ وزیراعظم نے نیوز لینڈ ہیرالڈ کو بتایا کہ انہوں نے خود اپنے ساتھی کا خرچ اٹھایاہے ۔

دنیا میں پانچ فیصد خواتین لیڈران ہونے کے باوجود وزیراعظم نیو ز لینڈ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے