نیمار نے خود پر عائد عصمت ریزی کا الزام مسترد کردیا

ساؤ پالو(برازیل)۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے اپنے اوپر لگی عصمت دری کے الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا ہے ۔نیمار پر ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ فٹ بالر نے پیرس میں ان کے ساتھ زنا کیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے ساؤ پالو میں رپورٹ درج کرائی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ نیمار نے ان کے ساتھ پیرس کے ہوٹل میں عصمت دری کی تھی، جب نیمار پیرس سینٹ جرمین کے لئے کھیلنے آئے تھے ۔اگرچہ نیمار کے منیجر نے بیان جاری کر ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ نیمار اس وقت برازیل میں ہیں اور اپنی قومی ٹیم کے ساتھ کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے ٹریننگ کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ نیمار سے ان کی دوستی انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی اور انہوں نے عورت کو پیرس میں ملنے کے لئے کہا تھا اور انہوں نے ہی برازیل سے پیرس کی ہوائی جہاز کی ٹکٹ کرائی تھی اور ایک ہوٹل میں کمرہ بک کرایا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ 15 مئی کو جب نیمار ہوٹل میں آئے تو وہ نشے میں تھے ۔