نیراو مودی نے نریندر مودی کا سوٹ چار کروڑ میں خریدا تھا‘ حقیقت سے جھوٹ؟۔

احمد آباد۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم او رچاٹ گروپس میں ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں اس بات کادعوی کیاجارہا ہے کہ نیرو مودی جو پنجاب نیشنل بینک اسکام کا سرغنہ ہے نے چار کروڑ31لاکھ روپئے میں نریندر مودی کا سوٹ خریدا تھا۔

اسکی تفصیلات کااگر جائزہ لیں تو نریندر مودی نے2015میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما کے دورے کے موقع پر مذکورہ سوٹ زیب تن کیاتھا‘ جو سیاہ رنگ کا تھا اور اس پر سونے کی باریک لکریں تھی۔

اگر غور سے سوٹ کو دیکھیں تو پتہ چلتا تھا کہ وہ سونے کی باریک لکیریں ہیں وہ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کا پورا نام تھا۔

اے بی پی نیوز ویب سائیڈ کی خبر کے مطابق یہ سوٹ ہراج کے لئے سورت روانہ کردیاگیا ‘ جہاں پر اس ی بولی گیارہ لاکھ روپئے سے شروع ہوئی تھی ۔

تیسرے دن ہراج میں سوٹ سورت کے بیوپاری لال جی بھائی پٹیل نے خریدا تھا۔جب سورت میں ہراج شروع ہوا تو ایک ہیرا کاروباری رمیش بھائی ویرانی نے کہاتھا کہ اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لئے دعوت نامہ دیتے وقت میں نے مذکورہ سوٹ وزیراعظم نریندر مودی کو بطورتحفہ پیش کیاتھا۔

اس بات کادعوی کہ پی این بی اسکام میں 11500کروڑ کا غبن کرنے والے نیراؤ مودی نے چار کروڑ 31لاکھ کے عوض یہ سوٹ خریدا ہے ایک جھوٹی خبر ہے۔