نکاح کے وقت لکھ کر دینا ہوگا کہ میں تین طلاق نہیں دونگا۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نیا قدم

ایک ماڈل نکاح نامہ لانے کی تیاری‘ جس میں نکاح کے دوران ایک بار میں تین طلاق نہ دینے کی بھی شرط ہوگی‘بورڈ کے ترجمان نے کہاکہ مجوزہ ’’ ماڈل نکاح نامہ میں ایک کالم اور جوڑا جائے گا‘ اس کالم میں لکھاہوگا کہ میں تین طلاق نہیں دونگا‘‘۔
تین طلاق کے خلاف منظور شدہ قانون لوک سبھا میں منظور کروانے کے بعد مودی سرکار اب راجیہ سبھا میں اس بل پاس کرانے کی کوشش میں ہے۔راجیہ سبھا میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود بھی مسلم عورتو سے جڑے اس اہم بل کو پاس کرانے کی بی جے پی کی کوشش رہے گی۔

وہیں پر مذکورہ قانون کی سب سے بڑا مخالف مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نکاح نامہ میں تبدیلی کی تیاری کررہی ہے۔مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تین طلاق( ایک نشست میں تین طلاق)روکنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت ایک ماڈل نکام نکاح نامہ لایاجارہا ہے ۔

اس نکاح نامہ میں ایک نشست میں تین طلاق نہ دینے کی بھی شرط ہوگی۔ ترجمان مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا خلیل الرحمن نعمانی نے نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کے بتایا کہ ایک ماڈل نکاح نامہ لایاجارہا ہے ۔ مولانانعمانی نے بتایا کہ ’’ اس ماڈل نکاح نامہ میں ایک کالم اور جوڑا جائے گا ۔

اس کالم میں لکھاہوگا کہ میں تین طلاق نہیں دونگا‘‘۔نکاح کے دوران ہی اس کالم پر نشان لگایاجائے گا اور نکاح نامہ پر دولھے کی دستخط سے اس کی صداقت کرائی جائے گی۔

پرسنل لاء بورڈ کے مطابق ایک مرتبہ اس کالم پر دستخط کے بعد مرد اپنی بیوی کو تین طلاق نہیں دے سکے گا۔اس کا مطلب یہ بھی ہوا ہے تو ایک مرتبہ میں تین طلاق کا حقدار نہیں ہوگا اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو طلاق نہیں مانا جائے گا۔بورڈ کے ترجمان مولانا نعمانی نے بتایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ تین طلاق کے سخت خلاف ہے۔لیکن چند حالات میں اس کی منظوری دی گئی ہے ۔ کئی معاملے ایسے ہوتے ہیں جس میں خواتین خود تین طلاق کی اپیل کرتی ہیں۔