نوٹوں کی تنسیخ کے آرڈیننس کو صدرجمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی ۔30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں پر متوازی معیشت چلانے کی کوشش پر قابو پانے کیلئے حکومت نے آج قبضے میں رکھنے ، منتقل کرنے اور منسوخ نوٹوں کے حصول کو تعزیری جرم قرار دیا ، جس کے لئے 10,000 روپئے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے کہاکہ آرڈیننس کو صدرجمہوریہ ہند نے آج منظوری دیدی۔