نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ ہنوز پراسرار : کجریوال

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی تنسیخ کی دوسری سالگرہ پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر و چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ مودی حکومت اور نوٹوں کی تنسیخ کا کیا رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر یہ حکومت ہندوستانی معیشت کے گہرے زخموں کو کیوں کھریدنا چاہتی ہے ۔ /8 نومبر 2016 ء کو وزیراعظم نے 1000 اور 500 روپئے مالیتی نوٹوں کی فوری تنسیخ کا اعلان کیا تھا ۔ مودی حکومت کے دوران اسکامس کی تعداد بھی اسی طرح بے شمار ہے ۔ نوٹوں کی تنسیخ اپنے آپ کو خود ہی زخمی کرلینے کے مترادف تھی ۔