نواز شریف اور مریم کی جمعہ کو واپسی

لندن ۔8جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی بروز جمعہ کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا اور کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بری کرنے کے باوجود سزا دی گئی، ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں اور ان کو ڈکٹیٹرز کیلئے سنبھال رکھیں۔

تھریسامے کو بریگزٹ کی نرم شرائط پر قدامت پسند ارکان کی بغاوت کا خطرہ
لندن۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم برطانیہ تھریسا کو بریگزٹ کی نرم شرائط پر قدامت ارکان کی بغاوت کاخطرہ ہے، گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ یورپ سے علیحدگی کے حامی سخت گیر ٹوری ارکان پارلیمنٹ نے بریگزٹ کیلئے نرم شرائط پر ڈیل کے خلاف تشویش کااظہار شروع کردیاہے جس کی وجہ سے دارالعوام میں اس مسئلے پر ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کاخطرہ ہے۔