نوائیڈ ا میں آواز کی آلودگی پھیلارہے لاؤڈ اسپیکرس کو ضبط کریں۔ این جی ٹی

کچھ مسجدوں کے خلاف شکایت پر پولیس کے احکامات

ایسٹ دہلی۔ جمعرات کو ایسٹ دہلی میں دو پولیس کے اعلی عہدیداروں کو نیشنل گرین ٹربیونل( این جی ٹی ) سے سخت ناراضگی کا سامنا کرنا ۔

پڑا۔ٹربیونل نے علاقے میں مسجدوں سے آوازکی آلودگی روکنے کے لئے کی گئی کاروائی سے متعلق ان کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ساتھ ہی انہیں ہدایت دی کہ وہ ان سبھی مساجدوں کے لاؤ ڈ اسپیکر کو ضبط کرلیں ‘ جو آوازکی آلودگی کے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

کماری گوئل کی زیر نگرانی والی بنچ نے ڈی سی پی ایسٹ اور ڈی سی پی شاہ دار کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں آواز سے پیدا ہونے والی آلودگی کی جانچ کے لئے ضروری آلات فراہم کرائیں اور یہ یقین دہانی کرائیں کہ ماحولیات سے جوڑے ہر قانون پر عمل ہو۔

ٹربیونل نے مذکورہ دو پولیس عہدیداروں کی’ ایکشن ٹیکن‘رپورٹ کو بھی ٹھکرادیا۔ اس میں پولیس افیسروں نے کہاتھا کہ انہوں نے آواز سے پیدا ہونے والی آلودگی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مسجدوں کا پتہ لگا کر رپورٹ علاقے کے ایس ڈی ایم کے حوالے کردی ہے۔

اس دلیل سے بنچ مطمئن نہیں ہوئی اور کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داری کسی اور محکمہ پر ڈال کر کاروائی کرنے سے بچ نہیں سکتی ۔ ٹربیونل کا اس غصہ کا سامنا ڈی سی پی ساوتھ کو بھی کرنا پڑا۔وکیل راہول راج ملک نے احکامات کی حمایت کی ‘ جو درخواست دائر کرنے والی این جی او کے وکیل ہی۔

انہوں نے بتایا کہ این جی ٹی کے پچھلے احکامات پر تین ضلع ڈی سی پیز اس دن ذاتی طورپر بنچ کے سامنے پیش ہوں۔ انہیں معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے پر کافی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔