نمائش میں آگ کا واقعہ : حفاظتی انتظامات میں اس قدر غفلت نہ صرف افسوس ناک بلکہ مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے ا س کا حکومت کو سخت نوٹ لینا چاہئے۔ اکبر الدین اویسی 

حیدرآباد : مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے نمائش میدان میں آگ لگنے کے سنگین واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمائش سوسائٹی کی لاپرواہی آگ لگنے کی اہم وجہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ یہاں پر تفریح منانے کیلئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہیں ۔ عوامی مقامات پراسطرح کا حادثہ نہایت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھائیں گے کیوں نکہ حیدرآباد نمائس تہذیب کا ایک حصہ ہے۔

او رہر سال لاکھوں لوگ یہاں آتے ہیں۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر آگ لگنا اور آگ پر قابو پانے میں جو تاخیر ہوئی ہے ا سکی راست ذمہ دارسوسائٹی ہے ۔ اکبر اویسی نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے تفریح کیلئے آنے والوں سے رقم وصول کی جاتی ہے۔ تاجرین کو اسٹال الاٹمنٹ میں دھاندلیاں ہیں ، لاکھوں روپے لے کر اسٹال فراہم کئے جارہے ہیں ، اس کے باوجود حفاظتی انتظامات میں اس قدر غفلت نہ صرف افسوس ناک بلکہ مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے ا س کا حکومت کو سخت نوٹ لینا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر جو فائر انجن وہاں نصب کئے گئے تھے وہ وقت پر ناکارہ ثابت ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر فائر انجن اچھے ہوتے تو فوری آگ پرقابو پایا جاسکتا تھا ۔