نعیم ٹولی کے رکن کو قتل کرنے کی کوشش پردیپ ریڈی گینگ کے 6 افراد گرفتار

حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) نعیم ٹولی کے رکن کو قتل کرنے کی کوششیں کرنے والی ایک ٹولی کو پولیس ولی کنڈہ نے ناکام بنادیا اور پردیپ ریڈی گینگ کے 6 افراد بشمول اصل سرغنہ پردیپ ریڈئ کو گرفتار کرلیا ۔ اس خصوص میں جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنر یادادری زون مسٹر یادگیری نے بتایا کہ 25 سالہ پردیپ ریڈی ساکن داس ریڈی گڈیم کے بشمول 26 سالہ لنگاسوامی 25 سالہ لولیش 42 سالہ بھوپال ریڈی 21 سالہ وینکنا 22 سالہ کرن اور 25 سالہ کے رمیش کو گرفتار کرلیا جبکہ 48 سالہ بھوشنم مفرور ہے ۔ پولیس کے مطابق شیکھر ریڈی اور پردیپ ریڈی کا کاروبار تھا ۔ کاروبار میں نقصان کے بعد دونوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور شیکھر مقتول کو ناپوری راملو کے ساتھ ہوگیا جس کو 2014 میں ہلاک کردیا گیا ۔ جس کے بعد ان دونوں میں اختلافات بڑھتے گئے اور پردیپ ریڈی کو کوناپوری شنکر سے خوف پیدا ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پردیپ نے ایک مرتبہ کوناپوری شنکر پر قاتلانہ حملہ بھی کیا تھا اور جیل سے رہائی کے بعد وہ لولہ پیٹ میں رہنے لگا ۔ تاہم اس کو موت کا خوف تھا اس نے کوناپوری شنکر کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور اپنی زرعی اراضی کو فروخت کرکے ایک گاڑی خریدی اور گاڑی میں گھوم رہا تھا ۔ گذشتہ روز ہتھیاروں کے ساتھ گاڑی میں گشت کیدوران پردیپ ریڈی ٹولی کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔