نظام آصف سابع کے پوتے نواب نجف علی برہم

حیدرآباد۔/29 نومبر،( این ایس ایس ) سلطنت آصفیہ کے آخری حکمراں آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں کے پوتے نواب نجف علی خاں نے فلک نما پیالس میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ کے اعزاز میں ترتیب دیئے گئے عشائیہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے منتظمین کو مورد الزام قرار دیتے ہوئے ایوانکا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈِنر میں انہیں مدعو نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ فلک نما پیالیس حیدرآباد اور نظام دور کی تہذیب کی علامت ہے پھر اُن کے آباء و اجداد کے تعمیر کردہ اس محل میں منعقدہ ڈِنر میں اُن کے ارکان خاندان کو مدعو کیوں نہیں کیا گیا۔