نتن یاہو کے دورہ کے خلاف فرانس اوربرطانیہ میں شدید احتجاج

لندن : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دورہ یوروپ کے دوران فرانس او ربرطانیہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے او رجلوس نکالے جارہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم کے فرانس پہنچنے پر پیرس میں سماجی تنظیمیں ،فلسطینی ، مسلمان او رعرب تارکین وطن کی بڑی تعدداد

نے نتن یاہو کی آمد کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اورایک احتجاجی ریالی نکالی ۔

برطانیہ کے صدر مقام لندن میںیوم نکسہ کی مناسبت سے فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی ا ور نتن یاہو کے دورے کے خلاف کئی مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں ۔او رنتن یاہو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ان کا استقبال نہ کریں ۔مظاہرین نے برطانو ی حکومت کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اس موقع پر فلسطین ۔برطانیہ کلب کے چیرمین حافظ الکرمی نے کہا کہ برطانیہ روزہ داروں او ردیگر شہریوں کی طرف سے نتن یاہو کے دورے کے خلاف احتجاج فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کا کھلا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج فلسطینی بچوں ، صحافیوں ، امدادی کارکنوں او رڈاکٹروں کی قاتل ہے او راس کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگیں ہیں ۔