نابالغ کی عصمت ریزی کے جرم میں کیرالا کے ایک پادری کو عمر قید کی سزاء

تریچور:سالویشن آرمی چرچ کے ایک پادری 13سال کی ایک معصوم کے ساتھ 2014تک متعدد مرتبہ عصمت ریزی کاشکار بنانے پر جیل میں موت تک قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ مذکورہ فیصلہ تریچور کی خصوصی عدالت نے سنایا ہے

۔پادری سنیل کے جیمس کو مارچ2016میں انسداد اطفال برائے جنسی ہراسانی( پی او سی ایس او) قانون کے تحت ماخوذکیاگیاتھا۔ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق وہ اس پادری کو پہلے ہی ڈسمبر2013میں ایک 12سال کی نابالغ لڑکی کے ساتھ دومرتبہ عصمت ریزی کے جرم میں 40سال کی سزاء سنائی گئی ہے۔

جنسی ہراسانی کے متعلق متاثرہ لڑکی نے اپنی ٹیچرکو بتایا کہ اس نے چائلیڈ ہلپ لائن سے رابطہ کرکے اس کی شکایت کی۔ جس کے بعد چائیلڈ ویلفیر کمیٹی نے پولیس کو چوکنا کیا۔ پادری کو گرفتار کرنے کے بعد میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ بابالغ کی عصمت ریزی کی گئی ہے۔

مذکورہ پادری پر پی او سی ایس او کے علاوہ انڈین پینل کوڈ( ائی پی سی) کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔سنوای پی او سی ایس او عدالت میں کچھ اس طرح کے انتظامات کے تحت کی گئی کہ مجرم کو کوئی دیکھ بھی سکے۔

وکیل استغاثہ نے 32عینی شاہدین ‘ 16دستاویزات اور چار میٹریل ثبوت پر مشتمل اشیاء جات عدالت میں پیش کئے۔پبلک پراسکیوٹر پیوس متھیو متاثرہ کی طرف سے پیش ہوئے تھے۔فی الحال پادری وائیور سنٹرل جیل میں قید ہے