نئے ہوم سکریٹری نے جائزہ لیا

نئی دہلی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سینئر آئی اے ایس آفیسر راجیو گابا نے آج مرکزی داخلہ سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔جھارکھنڈ سے 1982 کیڈر کے گابا کو راجیو مہرشی کی جگہ سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ ان کی میعاد دو سال کے ہوگی۔ گابا دو ماہ قبل ہوم سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 27 جون کو وزارت داخلہ میں خصوصی ڈیوٹی آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزارت داخلہ میں اضافی داخلہ سیکرٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ گابا پہلے اس سے ہی شہری ترقیاتی وزارت میں سیکریٹری تھے ۔جھارکھنڈ میں 15ماہ کے لئے چیف سکریٹری کے عہدے پر کام کرنے والے گابا دفاع ، ماحولیات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت میں کام کرچکے ہیں۔

 

سونیا ۔ ویربھدرا ملاقات
نئی دہلی 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی سے آج ہماچل پردیش کے شاکی چیف منسٹر ویر بھدرا سنگھ نے ملاقات کی۔ اُنھوں نے دھمکی دی تھی کہ اِس سال کے اواخر میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے کیونکہ اُن کے صدر پردیش کانگریس سے اختلافات ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ صدر پردیش کانگریس کو علیحدہ کردیا جائے۔