نئی نسل کیلئے سوشل میڈیا ایٹم بم کے مماثل‘ امیتابھ بچن کا تاثر

ممبئی، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا کو نئی نسل کیلئے ایٹم بم قرار دیاہے ۔امیتابھ بچن سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ‘ٹویٹر’، ‘فیس بک’ اور‘ انسٹااگرام’ پر کافی سرگرم ہیں۔امیتابھ بلاگ پر بھی کافی فعال رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئی نسل کا ایٹم بم ہے کیونکہ اس کے ذریعے یوزرز اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں اور ان کے پاس کسی بھی موضوع پر اپنے نقطہ نظر کو رکھنے کی صلاحیت ہے ، چاہے وہ سیاسی ہو یا کچھ اور۔ امیتابھ نے سوشل میڈیا کے بارے میں اپنے بلاگ پر لکھا ہے ۔ انہوں نے لکھا: ’’سوشل میڈیا جدید نسل کا ایٹم بم ہے ۔اس کے پاس دشمنوں کے تئیں ٹھنڈا رد عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ ان کو گھٹنوں کے بل معافی مانگنے پر لا سکتے ہیں۔ دنیا میں7ارب سے زیادہ لوگوں کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ سیاسی یا کسی بھی دیگر مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔‘‘