میں ہمیشہ نان ویج ہی رہوں گا۔ وینکیا نائیڈو

حیدرآباد۔ یونین منسٹر ایم وینکیانائیڈو نے اس کا بات کااعتراف کیاکہ وہ گوشت کا استعمال کرنے والے اور اس کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن جماعت کا پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستانیوں کے کھانے کی شوق کو بھی مسئلہ بناتے ہیں۔

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران مسٹر نائیڈو نے کہاکہ مایوسی کا شکار اپوزیشن جماعتیں عوام کے کھانے کی عادتوں کو موضوع بنانے کاکام کررہے ہیں۔

میں ایک گوشت خور او راس کو اگے بھی جاری رکھوں گا۔

انہو ں نے پرزور انداز میں کہاکہ کھانے کی عادت کا ذاتی معاملہ ہے اور ایسی عادتوں کو دستوری قوانین کا تحفظ بھی حاصل ہے جس کا ہم سب کو احترام کرنا چاہئے۔