میکسیکو کی وانیسا پونسے دے مس ورلڈ

سانیا ایرینا ( چین ) ۔ 8 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان کی منوشی شلر جس نے گذشتہ سال مس ورلڈ مقابلہ حسن جیت لیا تھا آج اپنے سر کا تاج میکسیکو کی حسینہ وانیسا پونسے دے کے حوالے کیا جس نے آج مس ورلڈ کا خطاب جیت لیا ہے ۔ ٹاپ 5 میں داخل ہونے کے بعد مس میکسیکو نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور پرکشش شخصیت سے لاکھوں دلوں کو جیت لیا تھا ۔ 26 سالہ مس ورلڈ نے حاضرین کو اس وقت نمستے کہا جب منوشی شلر انہیں اپنا حسینہ عالم کا تاج پہنا رہی تھیں ۔ اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر انہوں نے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ۔۔