میکسکو سٹی میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج

صدارتی امیدوار کے پتلے نذر آتش ، ایسٹر کے موقع پر مظاہرے
میکسیکو سٹی ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی ری پبلک امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف نفرت اور غم و غصہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ میکسیکو سٹی میں آج ایسٹر کے موقع پر سینکڑوں افرادنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے پتلے نذر آتش کئے ۔ امریکی رئیل اسٹیٹ کے بڑے تاجر کی مسکراتی ہوئی تصویر کے ساتھ امریکی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کو بعد ازاں آگ لگادی ۔ ایسٹر کے موقع پر شیطان کو آگ لگانے کا تہوار منایا جاتا ہے ۔ روایت کے مطابق میکسیکو کے شہریوں نے بھی بدی کی اس علامت کو نذر آتش کیا ۔ عوام کے اندر جس شخصیت کو ناپسند کیا جاتا ہے اس پر لعن طعن کی جاتی ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو اس سال کا شیطان قرار دے کر اس پر برہمی ظاہر کی گئی ۔ امریکہ میں میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کی کثیر تعداد موجود ہے لیکن ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو شہریوں کے خلاف زہرافشانی کی تھی ، امریکہ میں موجود میکسیکو کے تارکین وطن کو مجرم اور عصمت ریزی کرنے کے مرتکب قرار دیا تھا ۔ تقریباً 200 افراد نے ایسٹر کے موقع پر شیطان کو آگ لگانے کی روایتی تقریب میں شرکت کی اور 6 فٹ والے ٹرمپ کے پتلے کو نذر آتش کیا ۔ امریکہ میں ایسٹر کے مبارک و مقدس دنوں میں شیطان کی علامتوں کے پتلے بناکر انہیں نذر آتش کیا جاتا ہے ۔ اب ڈونالڈ ٹرمپ کوشیطان بناکر ان کا پتلہ نذر آتش کیا گیا ۔اس سے قبل بھی شکاگو ، نیویارک وغیرہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے جس پر مجبوراً انہیں انتخابی جلسے ملتوی کرنا پڑا تھا۔
گے۔