میلاد النبیؐ کی تعطیل اشتہارات ایک دن قبل بک ہوں گے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : میلاد النبیؐ کے ضمن میں 3 دسمبر بروز اتوار روزنامہ سیاست کی اشاعت عمل میں نہیں آئے گی لیکن قارئین کی سہولت کی خاطر اتوار کا خصوصی سپلیمنٹ اور اتوار کے کلاسیفائیڈ اشتہارات ایک دن قبل یعنی 2 دسمبر ( 12 ربیع الاول ) بروز ہفتہ شائع ہوں گے ۔ قارئین اس تبدیلی کے پیش نظر اتوار کو شائع کروانے والے اپنے اشتہارات کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ نوٹ کرلیں اور اشتہارات کو یکم دسمبر بروز جمعہ 5 بجے شام سے قبل بک کروالیں ۔ مزید تفصیلات 9908025687 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ تبدیلی صرف ہفتہ کو عید میلاد النبیؐ اور اتوار کو اخبار شائع نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے اور یہ تبدیلی صرف ایک مرتبہ ہی ہے ۔۔