میسی کا ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی پر غور

ماسکو۔11جون (سیاست ڈاٹ کام)اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی پر غور شروع کردیا۔ارجنٹینا کی ٹیم گزشتہ دن میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی۔اسٹار پلیئر کو ورلڈ کپ کے بعد ملک کی نمائندگی جاری رکھنے پر غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ وہ اس سے قبل 2016ء میں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی خواہشات کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ 2014 ء کے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹینا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔میسی نے کہا کہ نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری کارکردگی پر ہوگا۔ ارجنٹینا کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔