میرے والد کو کشمیر میں قیام امن کی جد وجہد کرنے کے سبب قتل کیا گیا : تمہید شجاعت بخاری

سری نگر : مقتول صحافی سید شجاعت بخاری کے فرزند تمہید شجاعت بخاری کا کہنا ہے کہ پاپا ایک اصول پرست انسان تھے ۔او روہ عمر بھر کشمیر میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہے ۔

تمہید نے بتایاکہ ان کے والد نے کہا تھا کہ ایک دن آئے گا کہ کشمیر میں عام شہریو ں کی ہلا کتوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا ۔دسویں جماعت میں زیر تعلیم نے ’رائزنگ کشمیر‘میں شائع ہونے والے ایک کالم میں ان خیالات کااظہارکیا ۔اس کالم کو صفحہ اول پر شائع کیا گیا ۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ میرے والد ایک اصو ل پسند انسان تھے ۔ایسے بھی ان کے ہزاروں لوگ تھے جو ان سے نفرت کرتے تھے لیکن انہوں نے کبھی کسی کے لئے سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا ۔وہ ایک مفکر تھے ۔تمہید نے لکھا کہ وہ عمر بھر امن کے قیام کے لئے کام کرتے رہے او ر اسی وجہ سے شہید کئے گئے ۔انھوں نے بتا یا کہ نوے کے دہائی میں دہشت گر دوں اور فوج کے درمیان ہوئی فائرنگ میں ان کے دو کزن مارے گئے تھے ۔

تمہید کا کہنا ہے کہ ۱۴؍ جون ان کے لئے ایک ہولنا ک دن تھا ۔