میرے شوہر او ردیور دہشت گرد نہیں ہیں :نازنین

گورکھپور: ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں گرفتار نسیم احمد او رارشد نعیم کو ان بیویوں نے بے قصور قرار دیا ہے۔نسیم کی اہلیہ نازنین نے شوہر اور دیور کی گرفتاری پر سوال کرتے ہوئے کہاکہ انہیں فرضی طریقے سے پھنسانے یا جا رہا ہے۔

میرے شوہر کاروبار کرتے ہیں ،کام کے بعد وہ سیدھا گھر آتے ہیں ۔کاروبار میں جلنے والے کچھ لوگوں نے میرے شوہر اور دیور کو پھنسا یا ہے۔نازنین نے بتا یا کہ ان کے شوہر اور دیور کے سلسلہ میں کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہے ۔

وہ کہا ں قید ہیں او رکس حالات میں ہیں۔نازنین نے کہا کہ موبائل ٹارگٹ مکمل ہونے پر کمپنیو ں کی کاجانب سے بیرون ملک کے ٹور کا آفر ملتاتھا ۔جائداد کے حوالہ سے انہوں نے بتا یا کہ زمین ،گھر ،دکانیں اور کار سب کچھ لو ن پر ہے۔نازنین نے کہا کہ ان کے خسر کو کینسر ہے ۔

ان کا سنگا پور میں علاج چل رہا ہے۔علاج کے سلسلہ میں سنگاپور آنا جا نا ہے۔بیرون ملک میں دفتر یا ملکیت کی بات کو بھی نازنین نے مسترد یا۔