’’ میرے جوان پر اٹھنے والا ہر ہاتھ پر ‘ کم سے کم 100جہادیوں کی جان لونگا‘‘۔گوتم گمبھیر

نئی دہلی:وادی کشمیر میں الیکشن کے دوران سری نگر کے اندر جوانوں پرپتھر بازوں کے حملے کے بعد انڈین کرکٹرس وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر جوانوں کی حمایت میںآگے ائے۔

انتخابات کے فوری بعد پتھر بازوں کے جوانوں کو مارنے کی تصوئیرں منظرعام پر ائیں ‘ جس پر سارے ملک برہم ہے۔ مذکورہ دونوں مشہور کرکٹروں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

برہم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھاکہ میرے جوان پر پڑنے والے ہر تھپڑ کے جواب میں ایک سوجہادیوں کو موت کے گھاٹ اتاردونگا۔جو کوئی بھی آزادی چاہتا ہے وہ فوری چھوڑدے! کشمیر ہمارا ہے‘‘۔

اپنے دوسرے ٹوئٹ میں گمبھیر نے لکھا کہ’’ مخالف ہند یہ بھول گئے ہے کہ ہمارے پرچم کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ زعفرانی غصہ‘ سفید جہادیوں کا کفن‘ ہرا دہشت گردی سے نفرت‘‘۔سہواگ بھی جوانوں کے ساتھ بدسلوکی کے تصوئیروں سے برہم ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ یہ قابل قبول نہیں ہے ! ہمارے سی آر پی ایف جوانو ں کے ساتھ ایسا مت کرو۔ اس روکنا چاہئے۔ ندتمیزی کی بھی حد ہوتی ہے‘‘۔

سری نگر می سنٹرل ریزرو پولیس فورسس ( سی آر پی ایف) جوان کے ساتھ کچھ نوجوانوں کی بدتمیزی کرتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر نظر آیا۔

اس ویڈیو میں مذکورہ سی آر پی ایف جوان کے ساتھ کچھ نوجوانوں کا ایک گروپ بدتمیزی کرتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے