میرکل کی یوروپی یونین کے مسائل کو حل کرنے کی خواہش

لندن، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکلنے فرانس کے ساتھ مل کر یوروپی مسائل کو حل کرنے کیا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین (ای یو) بہت نازک دور سے گزر رہا ہے۔انجیلا میرکل نے فرانس کی جانب سے یوورو زون کو مربوط بنانے کیلئے اصلاحات کی حمایت کی ہے۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میںامانوئل میکرون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے میرکل نے کہا کہ یوورو زون کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

کم جونگ ان کی ژی جن پنگ کو مبارکباد
سیول، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مسٹر شی جن پنگ کو دوبارہ چین کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی۔کوریائی سینٹرل نیوز ایجنسی نے آج بتایا کہ مسٹر ان نے مسٹر جن پنگ سے اپنے پیغام میں کہا’’امید کرتا ہوں کہ دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کے لوگوں کے یکساں مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے، میں چین کے صدر کو ذمہ دارانہ کام میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کا متمنی ہوں‘‘۔