میرٹھ: پانچ سال کی معصوم بچی نے اپنے پیگی بینک پولیس کو رشوت کے لئے پیش کیا۔

میرٹھ:ایک پانچ سال کی بچے اپنے نانا شانتی سوروپ شرما اور انکل روہت شرماکے ہمراہ ائی جی رام کمار سے ملاقات کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچی اور انہیں اپنا پیگی بینک بطور رشوت پیش کیا۔مذکورہ لڑکی مانوی نے ائی سے کہاکہ’’ اس کو لے لواور ان لوگوں کو گرفتار کرو جنھوں نے میرے ماں کو خودکشی کے لئے مجبور کیاہے‘‘۔

جب اس سے پوچھاگیا کہ اس پیگی بینک کا کرنا کیا ہے تو لڑکی نے جواب دیا کہ ’’ سب کہتے ہیں پیسے کے بنا کچھ نہیں ہوتا‘‘۔ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق ائی جی رام کمار نے بھروسہ دلایا کہ ان کی ماں کے خاطیوں کو ضرور گرفتار کیاجائے گا اور مانوی سے کہاکہ وہ پیگی بینک واپس رکھ لیں۔جب وہ واپس جارہی تھی ‘ تو مذکورہ پیگی بینک نیچے گرکر پھوٹ گیا‘ مانوی زمین پر بکھیرے ہوئے اٹھاتے ہوئے رونے لگی۔

اس کے انکل نے یقین دلایا کہ وہ دوسرے پیگی بینک خرید لیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ پانچ سال قبل مانوی کی ماں نے سنجے کوشک سے شادی کی تھی۔

مانوی نے دولڑکیوں کو ہی جنم دیا۔ شادی کے فوری بعد سنجے نے مزید جہیز اور پیسوں کے لئے ہراساں کرنا شروع کردیا تھااور پچھلے چار سا ل سے متوفی کو اس کے والدین کے گھر ہی رکھاتھا۔متوفی نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت بھی کی تھی مگر اس کا کچھ حاصل نہیں ہوا۔