میدان میں گھس کر شائق نے کوہلی کو گلہ لگا لیا

حیدرآباد۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے درمیان آج کپتان وراٹ کوہلی کاایک پْرجوش مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سیکورٹی کو چکمہ دے کر میدان میں آگیا۔ تاہم اسے اْس وقت پکڑ لیاگیا جب وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو گلے لگانے کی کوشش کررہا تھا۔کوہلی ، اس میچ میں مڈوکٹ پرفیلڈنگ کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ بعد ازاں سیکوریٹی عہدیدار اس پْرجوش مداح کو کھینچ کر وہاں سے لے گئے۔ اسی دوران ہجوم نے تالیاں بجانا شروع کردیا۔ میدان پرموجود امپائرس نے کوہلی کو مایوس دیکھ کر ڈرنکس کا اعلان کردیا۔ یاد رہے راج کوٹ میں گزشتہ ہفتہ کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا اور اب یہ ایسا دوسرا واقعہ ہے۔