مہیش بھٹ کی سڑک ٹو سے واپسی‘ سنجے دت کے ساتھ دونوں بیٹیاں عالیہ اور پوجا کام کریں گی

ہدایت کاری کی کرسی پر انیس سال بعد مہیش بھٹ سڑک ٹو سے واپسی کریں گے۔فلم اسٹار سنجے دت‘ پوجا بھٹ‘ ادتیہ رائے کپور‘ اور عالیہ بھٹ اس فلم کے ستارے ہونگے اور یہ فلم 25مارچ 2020کو ریلیز ہوگی۔

ممبئی۔بڑی طویل مدت یعنی انیس سال بعد مہیش بھٹ ہدایت کاری کی کرسی پر واپس لوٹ رہے ہیں اور اس مرتبہ وہ اپنے نہایت باصلاحیت بیٹی عالیہ بھٹ کو ہدایت کاری دیں گے۔

سڑک ٹو کے لئے دیگر ستاروں کا نام اعلان کیاگیا ہے جو سنجے دت‘ پوجا بھٹ ‘ ادتیہ رائے کپور کے نام شامل ہیں۔پوجابھٹ اور سنجے دت سڑک (1991) کا حصہ رہے ہیں‘ یہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی جس کا ایک ایسی لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے جو فحاشی کے اڈے پر محروس رہتی ہے۔

اس فلم میں سداشیو امرپارکر نے مہارانی کا رول ادا کیاتھا۔ مہیش کی پتنی اور عالیہ کی ماں بھی اس فلم کا حصہ رہی ہیں۔

سڑک ٹو کی ریلیز 2020میں ہوگی جو پہلی فلم کی ریلیز کے 29سال بعد ہوگی۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب مہیش بھٹ عالیہ بھٹ کے لئے ہدایت کاری کریں گے۔ہدایت کاری کی کرسی پر مہیش بھٹ نے کہاکہ’’ مکڑی کے جال کی طرح ہے جو اپنے ہی بنائے ہوئے جل میں پھنسے گئی ہے

۔سڑک ٹو کی کہانی میری زندگی سے نکلی ہوئی کہانی کا حصہ ہے۔یہ فلم زندگی‘ محبت او رمعاملہ داری کے متعلق ہے جو ایک محبت کرنے والے کے ساتھ ہوئے نقصان پر مشتمل ہے‘‘۔

مہیش بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا’’ ڈئیر ڈیڈی آپ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر آپ نے مجھے عظیم پیشکش کی ہے۔میں کہتے اور اس کا خواب دیکھتی تھی۔ آپ مجھے ہدایت دیں گے۔ سڑک ٹو ایک خواب جو پورا ہونے جارہا ہے۔

میں نے جوکچھ بھی ناممکن سونچا اس کو آپ نے ممکن کردیا۔ دل کی گہرائیو ں سے میں آپ کی شکر گذار ہوں ڈیڈی۔سالگرہ مبارک ہو‘‘۔

پوجابھٹ جو 1990کے دہے میں کچھ مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں بھی دودہوں کے بعد کیمرے کے سامنے کام کررہی ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے والد کی فلموں ڈیڈی‘ دل ہے کے مانتا نہیں‘ سر‘ زخم وغیر ہ میں کام کر چکی ہیں۔

پوجا بھٹ نے بھی ہدایت کاری کی کرسی پر اپنے والد کی واپسی کا اعلان ٹوئٹ کے ذریعہ سڑک ٹو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

کلاسک فلمیں جیسے ارتھ‘ سارنش اور دیگر کی ہدایت کاری کے بعد بھٹ نے 1999میں ہدایت کاری روک دی تھی۔ ہدایت کار کے طور پر ان کی آخری فلم کارتوس تھی۔سنجے دت نے مہیش بھٹ کے ہمراہ کچھ بہترین فلمیں کی ہیں۔

نام‘ سڑک ‘ گمراہ کچھ ایسی فلمیں جو مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بنیں او ران فلموں میں سنجے دت کے کاکام کو سراہاگیا۔سنجے دت نے بھی سڑک ٹو کا ٹیزر ٹوئٹ کرتے ہوئے مہیش بھٹ کو مبارکباد پیش کی۔

ویشیش فلم کے مکیش بھٹ نے کہاکہ’’ میں نے اپنے 32سالہ فلمی کیریر میں بے شمار فلمیں کی ہیں‘ سڑک کا مقام میرے دل میں کافی اہمیت کاحامل ہے‘ یہ میرے کیریر کی بہترین فلم ہے۔ میرے یودھا اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے میدان میں آرہے ہیں۔

سنجے دت او ران کا ماضی میں بڑی کامیاب جوڑی او رساتھ رہا ہے۔ عالیہ بھی ہے اور پوجا بھی ساتھ میں ہے او رمیری بیٹی ساکشی ‘ جو فلم کی کو پروڈیوسر ہے ۔تینوں بہنیں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

میرا یہ احساس ہے کہ بہت جذباتی انداز میںیہ منظر میں دیکھ رہاہوں۔سڑک صرف میرے لئے ایک پراجکٹ نہیں ‘ یہ میرے دل کا بہت قریب ہے‘‘۔۔فلم اسٹار سنجے دت‘ پوجا بھٹ‘ ادتیہ رائے کپور‘ اور عالیہ بھٹ اس فلم کے ستارے ہونگے اور یہ فلم 25مارچ 2020کو ریلیز ہوگی۔