مہارشٹرا کے ضلع پونا میں طلاق ثلاثہ بل کے خلاف مسلم خواتین نے سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج کیا۔ویڈیو

پونے۔روایتی لباس برقعہ پہن کر ہزاروں مسلم خواتین نے مہارشٹرا کے ضع پونا کی سڑکوں پر اتر کر اس احتجاجی ریالی میں ہفتہ کے روز شرکت کی جو مرکزی حکومت کی جانب سے تیار کردہ طلاق ثلاثہ بل کے خلاف تھی‘ واضح رہے کہ مذکورہ بل لوک سبھا میں منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں زیر التوا ء ہے۔

کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر کل جماعتی تنظیم کے زیر اہتمام یہ احتجاجی ریالی منعقد کی تھی۔اس ریالی میں خواتین پرسنل لاء کی حمایت میں ہاتھوں میں پلے کارڈ س او ربیانرس تھامے شامل تھے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ریالی میں شامل ایک خاتون نے بل کی مخالفت میں کہاکہ’’ ہم مسلم پرسنل لاء میں کسی قسم کی مخالفت نہیں چاہتے۔ ہمارے اللہ نے ہمارے لئے جو قانون بنایا ہے وہ ہمارے لئے بہت صحیح ہے۔

بیک وقت تین طلاق ہے ہی نہیں‘ یہ لوگ غلط فہمیاں پھیلائے ہیں‘‘۔