مہاراشٹر:بارہویں جماعت بورڈ امتحانات کا 21فروری سے آغاز

ممبئی 19فروری(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر اسٹیٹ سکنڈری ۔ ہائرسکنڈری ایجوکیشنل بورڈکے زیراہتمام اس تعلیمی سال کے دوران 12ویں جماعت (ایچ ایس سی ) کے امتحانات کا آغاز 21فروری کو ہوگاجومہینے بھر جاری رہے گا۔ریاست بھر کے تقریباً15لاکھ طلباء اس امتحان میں شریک ہوں گے ۔