مہاتما گاندھی کے متعلق ائی اے ایس افیسر ندھی چودھری کے بیان پر کاروائی کی کانگریس نے مانگ کی

نئی دہلی- کانگریس نے مہاراشٹر کیڈر کی انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) افسر ندھی چودھری کی جانب سے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کرنے کے خلاف وزیر اعلی دویندر فرنویس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے کہاکہ ‘‘پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر پرگیہ ٹھاکر،

پھر پارٹی ممبر اسمبلی اوشا ٹھاکر اور اب مہاراشٹر سے آئی اے ایس افسر ندھی چودھری نے گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کی ہے ۔

وزیر اعلی فرنویس کو فوری طور، آئی اے ایس افسر پر کارروائی کرنی چاہئے ۔ باپو کے 150 ویں یوم پیدائش پر بی جے پی گوڈسے کی ستائش کیوں کر رہی ہے ؟

’’ندھی چودھری نے اپنے متنازعہ ٹویٹ میں مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا شکریہ کیا تھا۔ اپنے ٹویٹس میں ندھی نے لکھاکہ ‘‘

150 ویں جیتي کو منانے کے پیچھے کیا مقصد ہو سکتا ہے ۔

یہ درست وقت ہے کہ ملک کی کرنسی سے ان کی تصویر ہٹائی جائے اور ان کے اسٹیٹس کو بھی دنیا سے ہٹایا جانا چاہئے ۔

اب ہمیں ایک سچی خراج عقیدت پیش کرنے کی ضرورت ہے … شکریہ گوڈسے 30 جنوری 1948کے لئے ’’