مکند پور لینچنگ۔ چار کی گرفتاری‘ پولیس کا کہنا ہیکہ تین گھنٹوں تک لڑکے کی پیٹائی کی گئی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہہ متعدد زخم بتائی گئی ہے جو نامعلوم ہتھیار سے وار کی وجہہ سے رونما ہوئے ۔
نئی دہلی۔منگل کے روز نارتھ ویسٹ دہلی کے مکند پور میں ایک سولہ سال کی معصوم کی بے رحمی سے پیٹائی میں ہوئی کے سلسلہ میں چہارشنبہ کے روز دہلی پولیس نے دھاوے میں چار لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ دو لوگوں کو واقعہ کے فوری بعد گرفتار کرلیاگیاتھا‘ یہ چار لوگ فرار تھے۔تفتیش کے دوران گرفتار شدہ چار لوگوں نے پولیس سے کہاکہ لڑکے کی انہوں نے تین گھنٹوں تک پیٹائی کی تھی‘ جس کے بعد اس کو مرنے کے لئے چھوڑ دیا۔تمام چھ لوگوں کے خلاف پولیس نے قتل کاایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس( نارتھ ویسٹ) اسلم خان نے کہاکہ چار مفرور ملزمین اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کے گھر میں چھپے ہوئے تھے‘ ان کی شناخت تروینی ‘دشراج‘ سنت لال اور سوہن لال کے طور پر کی گئی ہے۔

دیگر دو نند کشور اور راجکمار کو منگل کے روز گرفتار کیاگیاتھا۔ڈی سی پی نے مانا کہ لڑکے کی منگل کے روز 3:30بجے کے قریب بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی گئی ‘ جبکہ پی سی آر کو 6:30کے قریب جانکاری دی گئی۔ مذکورہ چھ لوگوں نے واقعہ کے تین گھنٹو ں تک پولیس کو جانکاری نہیں دی‘ اسی دوران لڑکے کو ان لوگوں نے بری طرح پیٹا۔

ائی پی سی کی دفعہ 302(قتل) کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ اس سے قبل پولیس 304کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

نعش ملنے کے بعد متوفی کے بڑے بھائی مشاہدجو پیشہ سے ایک پلمبر ہے نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ سفید رنگ کی بنیان زیب تن کئے ہوئے تھاجو اس کے ساتھ نہیں تھی۔مشاہد نے کہاکہ ’’ ملزمین نے میرے بھائی کے کپڑے تبدیل کردئے ہیں ۔ انہوں نے موقع واردات کو گھڑنے کی کوشش کی ہے‘‘۔

خان نے کہاکہ وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ لڑکے کے کپڑے کس نے تبدیل کئے ہیں۔تفتیش کے دوران راج کمار او رکشور نے کپڑے تبدیل کرنے کی بات سے انکار کیاہے