مودی کی مخالفت میں ہندو توا سرگرم ، رام مندر تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے ۔ 

نئی دہلی : راشٹر یہ سوئم سیوک سنگھ نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے مسئلہ کو ہوا دیتے ہوئے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مندر بنانے کے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔ آر ایس ایس کے سربراہ سریش بھیا جی نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھی پارٹی اپنے وعدہ کو پورا کرناچ ہئے بھلے ہی اس کیلئے پارلیمنٹ میں آرڈیننس کیو ں نہ لانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو اقتدار کی کرسی پر جو بیٹھے ہیں انہوں نے رام مندر بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہیں عوامی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے ۔بھیاجی نے کہا کہ لوگوں کے جذبات رام جی کے ہیں او روہ کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں ۔وہ اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا اعتبار برقرار رہنا چاہئے ۔لیکن عدالت کو بھی عوامی جذبات پر غور کرنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ رام مندر معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہیں اور جنوری سے اس کی سماعت ہونی ہے ۔ جس کے سبب حکومت کوئی بل لانے سے قاصر ہے تاہم آر ایس ایس او روی ایچ پی کادباؤ ہے کہ وہ کچھ بھی کرے لیکن رام مندر کی تعمیر کیلئے راستہ صاف کریں ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے دو دن قبل یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ وی ایچ پی دھرم سبھا میں آر ایس ایس کے سربراہ بھیاجی جوشی کے ساتھ ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ رام مند رکی تعمیر کیلئے قانون سازی کرے ۔