مودی نے بھگت سنگھ، راج گرو، سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،23مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی شہادت ہماری تاریخ میں انقلابی لمحہ ہے ۔ ہر ہندستانی کو اس بات پر فخر ہے کہ آپ جیسی عظیم شخصیت ہماری زمین سے ہیں۔ نوجوانوں میں آپ لوگوں (بھگت سنگھ،راج گرو اور سکھ دیو) نے اپنی زندگی کو صرف اس لئے قربان کردی تاکہ دوسرے اپنی زندگی کو آزادی اور وقار کے ساتھ جی سکیں۔خیال رہے کہ 23مارچ 1931کو بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو انگریزوں نے پھانسی دے دی تھی۔اسی وجہ سے اس دن کو ‘شہیدی دیوس’ کے طورپر منایا جاتا ہے ۔