مودی سے ملے جگن‘ کہا250سیٹیں ملتی تو

نئی دہلی۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اتوار کے روز وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملاقات کی۔

ریڈی نے دونوں قائدین کو اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا اور آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ فراہم کرنے کا گذارش کی ہے۔

مودی نے اس دوران انہیں گلے لگایا اور ہر مدد کا بھروسہ دلایا۔

ملاقات کے بعد جب ان سے خصوصی درجہ کے متعلق پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ اب حالات بدل گئے ہیں۔اگر بی جے پی 250سیٹوں پر سمٹ جاتی تو اس شرط پر حمایت دیتا۔