مودی سرکار رافیل سودے کی سی اے جی رپورٹ پر جھوٹ بول رہی ہے :راہل

نئی دہلی-رافیل سودے کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی کانگریس صدر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس بات کو ثابت کردیں گے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس میں بدعنوانی کی ہے ۔

اور ان کی سرکار نے عدالت میں اس بارے میں سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل)کی رپورٹ کا حوالہ دیکر جھوٹ بولا ہے

کیونکہ یہ رپورٹ ابھی تک کسی نے دیکھی تک نہیں ہے ۔  سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں جس سی اے جی رپورٹ کا ذکر کیا ہے

وہ رپورٹ کہاں ہے ،کیونکہ ابھی تک وہ نہ تو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اور نہ ہی وہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے پاس آئی ہے ۔