مودی حکومت پر روہت ویمولہ اور دادری بربریت کے واقعہ کو درکنا کرنے کا راہول گاندھی نے لگایا الزام

بنگلور( کرناٹک)کانگریس کے نائب صدر راہو ل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی اور مرکز کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کے روہت ویمولہ اور دادری بربریت‘ او رنوٹ بندی مہم کے واقعہ کو درکنار کردیاگیا ہے۔روہت ویمولہ کی خودکشی کے واقعہ کو دہراتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ روہت ویمولہ نے خودکشی نہیں کی تھی اس کو دلت ہونے کی وجہہ سے قتل کردیاگیا ہے۔

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ ’’ میں اس کوخودکشی نہیں قتل کہوں گا‘ روہت (ویمولہ)کومروڑ گیا اور قتل کردگیا جس بے گناہی سے وہ متاثر تھا‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ صرف اس لئے قتل کیاگیا کیونکہ وہ دلت تھا۔روہت ویمولہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کا پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ تھا اس نے مبینہ طور پر پچھلے سال خودکشی کرلی تھی جس کے سبب سارے ملک میں احتجاجی مظاہرہ پیش ائے تھے۔

 

ویمولہ کی خودکشی نے کافی سرخیوں بٹوری کیونکہ وہ اس واقعہ کو مبینہ طور پر دلتوں کے خلاف امتیازی سلوک کا حصہ کے طور پر پیش کیاگیا۔راہول گاندھی نے اس بات کا بھی الزام لگایا کہ زیادہ تر اداروں پر نریند رمودی ‘ بیورکریٹس اور راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) نے اپنا قبضہ جمالیا ہے۔حکمران پوری طرح برہنہ ہوگیا ہے مگر اس کے اطراف کے کسی بھی شخص کو کچھ بولنے کی ہمت نہیں ہے‘‘۔ مزید بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے دادری واقعہ کے ذریعہ خودساختہ گاؤ رکشکوں کو اپنا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ محمد اخلاق کو بری طرح ٹکڑکے کردئے گئے کیونکہ اس کے مطابق وہ بچھڑا چورانے کا کام کیاتھا ۔

وہ بات جھوٹ تھی۔ اخلاق کو بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے کے بجائے اس سے پوچھنا چاہئے تھاکہ اس کے فرج رکھا گوشت مٹن ہے یابیف‘‘۔ اترپردیش کے دادری کے بصرا گاؤں میں پچھلے سال گاؤں والوں پر مشتمل ہجوم نے 52سال کے معمر شخص جس کا محمد اخلاق تھا پر حملہ کرکے اس کو قتل کردیاتھا‘ مذکورہ شخص پر شبہ تھا اس نے گائے کا بچھڑا چکر کر اس کو ذبح کردیا ہے۔اس حملے میں اخلاق مارا گیا اور ان کا بیٹا بری طرح زخمی ہوا تھا۔ مسٹر گاندپی نے مرکزی کے نوٹ بندی فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو پچھلے سال 8نومبر کو لایاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ’’ عوامی سطح پر اس کو ایک ماہر کھلاڑی کا اقدام اور نیجی رائے میں اس کو جنونی حرکت قراردیاجارہا ہے‘‘۔ مرکزی حکومت نے پانچ سو ا ور ایک ہزار کے پرانے نوٹوں کو بند کرتے ہوئے کالے دھن پر قابو پانے میں اس فیصلے کو مددگار ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔کانگریس کے نائب صدر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل کانفرنس برائے سماجی انصاف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز بنگلور پہنچے تھے