منیلا کے طیارہ کی دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) منیلا کے کیبو پیسیفک ایر طیارہ نے جو دبئی سے آرہا تھا اور جس میں 430 مسافرین و 12 ارکان عملہ سوار تھے، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر غیرمعلنہ لینڈنگ کی۔ پہلے میڈیکل ایمرجنسی کو لینڈنگ کی وجہ قرار دیا گیا لیکن بعد میں کہا گیا کہ بم دھماکے کے اندیشہ کی بناء طیارہ نے لینڈنگ کی جس کی وجہ سے طیارہ کو تقریباً 12 گھنٹے کیلئے روک دیا گیا اور سیکوریٹی ایجنسیوں کی منظوری کے بعد 4 بجے شام روانگی عمل میں آئی۔