ممبئی میں ڈرون طیاروں کے استعمال کی تحقیقات

ممبئی ۔ /30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے ممبئی میں خانگی فرمس کی جانب سے سربراہ کئے جانے والے ڈرون طیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ رنجیت پاٹل نے قانون ساز کونسل کو بتایا کہ شہر میں ڈرون کے استعمال کی تحقیقات کے بعدرپورٹ پیش کی جائے گی ۔شیوسینا ایم ایل سی انیل پرب نے کہا کہ ممبئی کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے اور ڈرون سکیورٹی خطرہ بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونس پر امتناع کے باوجود اسے مسلسل استعمال کیا جارہا ہے ۔