ممبئی میں پٹرول فی لیٹر 90تک پہنچ گیا‘ سارے ملک میں پٹرول ہوا مہنگا

ئی دہلی۔ پیر کے روز ممبئی میں پٹرول فی لیٹر 90روپئے کے نشانے کو پار کرگیا‘ کیونکہ ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں بڑی کمی پیش ائی ‘ جس کی وجہہ سے بین الاقوامی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ‘ اس کے ساتھ ہی سارے ملک میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کردیا گیا۔

کچے تیل کی تجارت کرنے والے سرکاری اداروں کے مطابق پٹرول کی قیمت یں فی لیٹر گیارہ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہہ سے دہلی میں فی لیٹر پٹرول 82.72پیسے وہیں ڈیزل74.02پیسے فروخت کیاگیا ۔

پہلی مرتبہ ممبئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر90تک پہنچ گئی ۔ اب وہاں پر پٹرول انڈین ائیل کارپوریشن کے پٹرول پمپس پر 90.08پیسے فی لیٹر جبکہ ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ پر یہی پٹرول 90.17پیسے فی لیٹر دستیاب ہے اس کے علاوہ بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اسٹیشن میں90.14روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے

۔کچے تیل کی درآمد میں ہندوستان تیسرا بڑا ملک ہے او ربین الاقوامی سطح پر کچے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے مضبوط مانگ کے دوران تیل کے گھریلو سربراہی میں رکاوٹیں ہورہی ہیں۔

دہلی میں تمام میٹرو شہروں کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے اس کی وجہہ کم ٹیکس ہے جبکہ ممبئی میں ٹیکس اور ویاٹ کی وجہہ سے سب سے زیادہ قیمت پر پٹرول فروخت کیا جارہا ہے۔

تیل کمپنیوں کے مطابق ریفائنری سے ملنے والی پٹرول کو اگر مرکزی او رریاستی ٹیکس سے عاری قراردیتے ہوئے ڈیلر کمیشن کے بغیرفروخت کیاجائے تو اس کی قیمت42.04فی لیٹر ہوگی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت45.34روپئے فی لیٹر رہے گی۔

ریٹل کی قیمت ایکسائز ڈیوٹی‘ مرکزی حکومت کی جانب سے چارجس اور ڈیلرس سے لے کر پٹرول پمپ تک کا کمیشن اور ویاٹ کے بعد ریاستی حکومت کا ٹیکس عائد کرنے کے بعد عموما پٹرول مہنگا ہوجاتا ہے۔