ممبئی : غلام علی کی موسیقی کی رسم اجراء تقریب منسوخ

ممبئی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں موسیقی کی رسم اجراء کی ایک تقریب جس میں پاکستانی غزل گلوکار غلام علی جمعہ کے دن شرکت کرنے والے تھے، آج منسوخ کردی گئی کیونکہ شیوسینا کی جانب سے اس کی مخالفت کی جارہی تھی۔ یہ تقریب دی کلب اندھیری میں منعقد کی جانے والی تھی لیکن اب اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹی وی کے شو کے میزبان سے فلمساز بننے والے صہیب الیاسی نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالہ غلام علی نے اپنا دورہ ممبئی منسوخ کردیا ہے۔