ممبئی ایلفین اسٹون اسٹیشن پر بھگدڑ۔ کم سے کم 23کی موت 60زخمی

ممبئی۔ کم سے کم23لوگ ممبئی کے ایلفین اسٹون اسٹیشن پر بھگدڑ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ بھگدڑ کا یہ واقعہ جمعہ کے روز ایک فوٹ اؤر برج پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ جانکاری حاصل ہوئی ہے کہ 23سے زائد لوگ اس واقعہ میں ہلاک اور ساٹھ کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

آفات سماوی کے واقعات پر کام کرنے والے بی ایم سی یونٹ نے کہاکہ ’’ درکار ایجنسیوں کو روانہ کردیاگیاہے‘‘۔

خبر ہے کہ موسلادھار بارش ایلفین اسٹون ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کی وجہہ بنی۔

 

 

واقعہ 10:48کے قریب پیش آیا اور 20-25لوگ زخمی ہونے کی بھی اسی وقت اطلاعات موصول ہوئی تھے۔طبی ٹیم مقام واقعہ پر پہنچ کا زخمیوں کا علاج بھی کیا۔ مزیدتفصیلات کا انتظار ہے۔