ملک کے موجودہ حالات ایمر جنسی سے بھی بد تر : بی جے پی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا 

لکھنؤ : بی جے پی قیادت سے نارا ض سینئر رہنما او رسابق مرکزی وزیر یشونت سنہا او رشتروگھن سنہا نے پھر مودی حکومت او راپنی پارٹی کو کٹھہرے لاکھڑا کرتے ہوئے براہ راست حملہ کئے ۔ یشونت سنہا نے کہا کہ آج ملک کا حالات ایمر جنسی دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت کی چمچہ گیری نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف چھاپہ ماری کروائی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کا بقا چاہتے ہیں تو ہم سب کو اس کے خلاف متحد ہوکر لڑنا ہوگا ۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ اب بھی نہیں جاگے تو ملک کا بڑا نقصان ہوگاکیونکہ جمہوری ادارہ خطرے میں ہیں ۔مرکزی وزیر خارجہ بھی رہ چکے یشونت نے مودی حکومت پر برستے ہوئے کہا کہ رافیل ڈیل ہوئی اور ملک کی وزیر دفاع کو اس کا علم بھی نہیں ۔ وزیر اعظم بیرون ملک کے دورہ پر جاتے ہیں او روزیر خارجہ یہاں خاموش بیٹھی ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں ۔

نوٹ بندی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو پتہ ہی نہیں تھا اتنا بڑا فیصلہ لے لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ تاناشاہی فیصلہ تھا جو پارٹی کا تھا نہ حکومت کا بلکہ ایک شخص کا تھا ۔ اس نے غریبوں کا جینا دو بھر کردیا ہے ۔