ملک او ڈوموس ( اونلی مودی اونلی شاہ )کی زیادہ مقدار کے سبب متاثر ۔عمر عبداللہ ۔

سری نگر ۔نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے بی جے پی صدر امیت شاہ کو ان کے او آر او پی فقرہ پر تنقید کا نشانہ بنایااو رکہاکہ ملک بہت زیادہ مقدار کے ’’اوڈوموس۔ اورڈوس آف اونلی مودی اونلی شاہ۔ صرف مودی اور صرف شاہ‘‘سے شدید متاثر ہورہا ہے۔

عمر عبداللہ نے پیر کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ وہیں سارا ملک اوڈوموس کی زیادہ مقدار سے کافی پریشان ہے۔ اورڈوس آف اونلی مودی ‘ اونلی شاہ‘‘۔

بتایاجارہا ہے کہ ہماچل پردیش کے اونا میں ایک ریالی کے دوران شاہ نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے ایک سال کے اندر اپنے وعدے ون رینک ون پنشن( او آر او پی)کو پورا کیامگر کانگریس نے صرف ’ اونلی راہول اونلی پرینکا‘ دیا ہے۔

بی جے پی صدر کا ہماچل پردیش میںیہ بیان اس وقت آیاتھا جب کانگریس صدر کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کو پارٹی کا جنرل سکریٹری برائے ایسٹرن اترپردیش بنائے جانے کی خبریں گشت کررہی تھیں