ملاوٹ والی شراب سے اموات، لواحقین کو ایکس گریشیا کا مطالبہ ،سی ایچ وینکٹ ریڈی کا چیف منسٹر کومکتوب

حیدرآباد 27 ستمبر ( این ایس ایس ) ملاوٹ والی تاڑی پینے سے اموات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی تلنگانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ زہریلی شراب کے استعمال سے فوت ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو ایکس گریشیا ادا کیجائیگی ۔ تلنگانہ سی پی آئی ریاستی کونسل کے سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ زائد از 100 افراد ریاست میں ملاوٹ والی تاڑی پینے سے فوت ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 15 افراد نے خود کشی بھی کی ہے ۔ ریاستی حکومتکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملاوٹ والی شراب کی فروخت کو روکے اور اس کے عادی افراد کی زندگیوں کا تحفظ کرے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرے اور ریاست میں ملاوٹ والی تاڑی کے بہاؤ پر قابو پائے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملاوٹ والی شراب پی کر فوت ہوئے افراد کے لواحقین کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ایسی شراب سے بچانے کیلئے بھی شعور بیدار کرے ۔