ملالہ کو ملی کینڈا کی شہریت

ٹورنٹو: دی ٹورنٹو اسٹار رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو چہارشنبہ کے روز کینڈا کی اعزازی شہریت عطا کی گئی ۔

سنٹرل بلاک کے اقدامات پرکینڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹراوڈیو کے ساتھ ساتھ روٹونڈا بنیتھ پیس ٹاؤر میں کے اندر موجود کابینی وزرا‘ سفیر نے بھی یوسف زئی کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے دوران ٹراڈیو نے اعزازی شہریت کے دستاویزات چھٹی کم عمر فرد کواعزاز حاصل کرنے والے فرد کو دستاویزات پیش کئے۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف زئی نے کہاکہ ’’ یہ صرف کینڈا کی اعزازی شہریت نہیں‘ یہ کینڈا کا دوست بننا ہے‘ اور میں اس کو قبول کرتی ہوں‘‘۔

ملالہ نے مزید کہاکہ ’’ میں لڑکیوں کوتعلیم یافتہ ب بنانے ‘ اور پناہوں گزینوں کے متعلق جذبہ انسانیت‘ اور خواتین کے حقوق کے لئے اٹھ کھڑنے ہونے کا جذبہ او رجذبہ امن پر میں شکریہ ادا کرناچاہتی ہوں‘۔

انسانیت کے لئے اٹھ کھڑے رہنے کے لئے آپ ساری دنیا کے لئے ایک حقیقی مثال ہو ‘ اور مجھے یقین ہے کہ آپ مزید ممالک اور قائدین کو اپ کے نقش قدم پر چلنے کے لئے متاثر کروگے‘‘۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹراڈیونے ملالہ کی کہانی کو متاثر کن قراردیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ طالبان کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونے کے بعد بھی ملالہ دیگر کئی لوگوں کی امید بن کر ا بھری ہے‘‘